Sunday, September 8, 2024

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتی ہوں، لی ریانن

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتی ہوں، لی ریانن
January 5, 2022 ویب ڈیسک

کینبرا (92 نیوز) سابق آسٹریلوی سینیٹر لی ریانن کا کہنا ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتی ہوں۔

لی ریانن نے کشمیریوں کے حقوق پر ویڈیو بیان میں کہا دنیا میں 2022 کشمیر کیلئے آواز اٹھانے کا سال ہونا چاہیے۔ دو ہزار بائیس کو کشمیریوں کیلئے انصاف، بھارتی فوج کے انخلا کا سال بنانا چاہیے۔ آواز بلند کرنے سے ہی عالمی لیڈروں میں مودی اور بی جے پی حکومت کے خلاف بولنے کی ہمت پیدا ہو گی۔

 انہوں نے کہا تاریخ کے مطابق تبدیلی کے حصول کے لیے رائے عامہ کو مضبوط، اپنی آواز بلند اور سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔ یہ کشمیریوں کے لیے انصاف کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔ عالمی اتحاد براۓ کشمیر کو کشمیر کا فیصلہ کرنے دو کے ساتھ ہوں۔ کشمیر کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ ہوں۔