Friday, April 26, 2024

کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی
May 25, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

مودی حکومت حریت رہنما یاسین ملک کو انتقامی نشانہ بنانے کیلئے عدلیہ کو استعمال کرنے لگی۔ محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قرار دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے بھارتی نام نہاد عدالتی کارروائی اور یاسین ملک کی سزا رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں مجرم قرار دے دیا تھا ۔ نئی دلیّ کی تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو انڈیا کی ایک خصوصی عدالت نے بغاوت، وطن دُشمنی اور دہشت گردی کا مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے یاسین ملک سے اُن کی جائیداد اور اثاثوں سے متعلق بیانِ حلفی بھی طلب کیا ۔

ان کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا تھا کہ ’یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں جو بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی کی بھی تھی۔ یہ من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ ہے۔