Wednesday, May 1, 2024

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، حریت کانفرنس کی کال پر مکمل ہڑتال

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، حریت کانفرنس کی کال پر مکمل ہڑتال
August 15, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں، ریلیوں میں شرکا نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھی۔ شرکا نے آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں یوم سیاہ منایا گیا، سنٹرل پریس کلب کے باہر شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف احتجاجی جملے درج ہیں۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی جو کچہری پہنچ کر جلسے کی شکل احتیار کرگئی۔ ریلی میں سول سوسائٹی وکلاء صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میرپور آزاد کشمیر میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے سیاہ پرچموں کے ساتھ بھارت کا مقبوضہ پر جبری قبضہ کےخلاف نعرہ بازی کی۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت ان کا بنیادی ہے، آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔