Monday, May 6, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی
November 9, 2016
کراچی (92نیوز) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اثرات پاکستان کی سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے اور کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع جیت نے سرمایہ کاروں کو مایوس کر دیا ہے اور انہوں نے سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا۔ امریکہ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں جن میں گراوٹ جاری ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور کے ایس ای100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 402 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔