Friday, April 26, 2024

کرتارپور راہداری نے 75 سال پہلے بچھڑنے والی بہن کو بھائیوں سے ملوا دیا

کرتارپور راہداری نے 75 سال پہلے بچھڑنے والی بہن کو بھائیوں سے ملوا دیا
May 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کرتارپور راہداری نے 75 سال پہلے بچھڑنے والی بہن کو بھائیوں سے ملوا دیا۔ شیخوپورہ کی 6 ماہ کی تیج کور ہجرت کے وقت خاندان سے بچھڑ گئی تھی۔

6 ماہ کی تیج کور مردہ ماں سے لپٹ کر روتی پائی گئی جسے ایک شخص نے گود میں لے کر ممتاز بی بی نام رکھ دیا۔ کچھ عرصہ سوشل میڈیا پر ممتاز بی بی اور گورمکھ سنگھ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچے۔ بہن بھائیوں نے دوبارہ ملنے پر خوشی کے آنسو بہائے۔ بھائی بہن کےلئے انگوٹھی اور کپڑے بھی لائے۔

ممتاز بی بی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے۔ گورمگھ سنگھ نے کہا کہ انھیں دو خوشیاں ایک ساتھ ملیں۔