Sunday, September 8, 2024

کرپشن میں ہوشربا اضافے کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا، بلاول بھٹو زرداری

کرپشن میں ہوشربا اضافے کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا، بلاول بھٹو زرداری
January 25, 2022 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کرپشن میں ہوشربا اضافے کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

لاڑکانہ کی 19 کچی آبادیوں کے 9 ہزار خاندانوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان پر لفظی گولہ باری کر دی، کہا جب یہ وزیر اعظم بنے تو معمولی پیسے دے کر بنی گالہ کو ریگولرائز کر لیا۔ ہمیں گجر نالہ اور اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات ہیں۔ لاڑکانہ کے عوام نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی زمین کا حق حاصل کیا۔

 انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے کبھی کسی جنرل ،جج یا بیوروکریٹ کو پلاٹ دینے پر اعتراض نہیں کیا۔ اب غریبوں کو بھی گھر دینے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں ملک کے ہر طبقے کو اس کا حق ملے جس کے لیے عوام کو میرے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔