Friday, April 19, 2024

کرپشن اور جبر کی سیاست کا مقابلہ کرنے سندھ آئے ہیں، شاہ محمود قریشی

کرپشن اور جبر کی سیاست کا مقابلہ کرنے سندھ آئے ہیں، شاہ محمود قریشی
March 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کرپشن اور جبر کی سیاست کا مقابلہ کرنے سندھ آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ نوابشاہ کی جانب رواں دواں ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے لاڑکانہ کے لوگوں نے محبت دی۔ صفدر عباسی نے جواں مردی سے الیکشن لڑا۔ لاڑکانہ کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ کیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی پختگی کی وجہ سے بدمزگی نہیں ہوئی۔ لاڑکانہ کےجلسہ گاہ میں گندہ پانی چھوڑنا کہاں کی سیاست ہے۔ کرپشن اور جبر کی سیاست کا مقابلہ کرنے سندھ آئے ہیں۔ عوام باشعور ہو چکے، پیپلزپارٹی سے 15 سال کا حساب چاہتے ہیں۔

 ادھر وفاقی وزیر علی زیدی بولے لاڑکانہ کی عوام کے مشکور ہیں۔ لاڑکانہ نےعمران خان کی قیادت کو تاریخی ویلکم کیا۔ بےبی زرداری کو چیلنج کرتا ہوں جیکب آباد کے بنیادی مرکز صحت میں بےبی بلاول اپنے جانوروں کا علاج کرکے دکھائیں۔ ہم نے روٹ بدلا ہے۔ ہم امن پسند ذمہ دار لوگ ہیں۔ ہم تخریب کار پارٹی نہیں۔ سندھ میں صبر کا وقت ختم اور تبدیلی کا وقت شروع ہو چکا۔ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔