Sunday, September 8, 2024

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا، اسٹیٹ بینک

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا، اسٹیٹ بینک
January 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رواں مالی سال کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں یہ خسارہ ایک اعشاریہ 2ارب ڈالر سرپلس تھا۔

دسمبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 93 ارب ڈالر تھا، دسمبر 2020 میں خسارہ 60 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھا گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 91 ارب ڈالر تھا۔

ماہرین کہتے ہیں کے حکومت نے بڑھتے خسارے کو کم نہ کیا تو معیشیت مزید کمزور ہوجائے گی۔