Saturday, May 4, 2024

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ن لیگ سے کم چھوڑ کر جا رہے ہیں، شوکت ترین

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ن لیگ سے کم چھوڑ کر جا رہے ہیں، شوکت ترین
April 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ن لیگ سے کم چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

خزانہ شوکت ترین نے معاشی اعتبار سے کمزور کارکردگی کا ذمہ دار منصوبہ بندی کے فقدان کو قرار دے دیا، کہا ساڑھے تین سال صرف غلطیوں کو ٹھیک کرنے اور منصوبہ بندی میں ہی گزر گئے۔

  گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شوکت ترین بولے  ہم نے کامیاب جوان پروگرام  ، احساس پروگرام ، صحت کارڈ سمیت کئی پروگراموں کا آغاز کیا ، دعویٰ  کیا تین سالوں میں55 لاکھ نوکریوں  کے مواقع پیدا ہوئے۔ حکومت مدت پوری کرتی تو فگر ایک کروڑ تک پہنچ جاتا۔

 شوکت ترین  کا مزید کہنا تھا  ماضی میں ن لیگی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ملک کو48 ارب ڈالر کا نقصان دیا ، اگر ایسا نا ہوتا تو ہم کسی صورت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے۔