Friday, April 26, 2024

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم
March 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حسابات جاریہ پر قابو پانےکے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث فروری میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ صرف 0.5 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جو جنوری میں 2 ارب ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ فروری کا کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ خسارہ رواں مالی سال میں سب سے کم خسارہ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس دوران ماضی میں کی گئی سب سے زیادہ برآمدات کے مقابلے میں فروری 2022 میں برآمدات میں نمایاں اضافہ جبکہ درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے صنعتی اداروں کی
پیداوار میں مستحکم شرح نمو ہے۔