Sunday, September 8, 2024

کرکٹ کا بڑا ٹاکرا بارش کے باعث بے نتیجہ ختم، پاکستان کی سپر فور میں رسائی

کرکٹ کا بڑا ٹاکرا بارش کے باعث بے نتیجہ ختم، پاکستان کی سپر فور میں رسائی
September 2, 2023 ویب ڈیسک

پالی کیلے (92 نیوز) - کرکٹ کا بڑا ٹاکرا بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا، برستے بادلوں نے بھارت کو شکست سے بچا لیا۔ پاکستان نے سپر فور کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایشیاء کپ 2023ء کے پالی کیلے میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا، بارش کے باعث پاکستان کو اننگز شروع کرنے کا موقع ہی نہ ملا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستان نے تین پوائنٹس کے ساتھ سپر فور کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستانی پیسرز کی برق رفتار گیندوں کے سامنے بھارتی ٹاپ آرڈر بےبس دکھائی دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔