Wednesday, April 24, 2024

کراچی ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ کو 41 رنز کی برتری ملی

کراچی ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ، نیوزی لینڈ کو 41 رنز کی برتری ملی
January 5, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 41 رنز کی برتری مل گئی۔

دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم مجموعی سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرسکی، سعود شکیل 125 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور ایش سودی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔