Wednesday, May 8, 2024

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 407 رنز، 42 سکور کا خسارہ باقی

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 407 رنز، 42 سکور کا خسارہ باقی
January 4, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (ویب ڈیسک) - دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 407 رنز بنا لیے، 42 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرلی، 124 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ سرفراز احمد 78 اور امام الحق 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد کے درمیان 150 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

آغا سلمان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اوپر تلے 3 وکٹیں گر گئیں، حسن علی اور نسیم شاہ 4، 4 رنز جبکہ میر حمزہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3 جبکہ ایش سودی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل میچل کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔