Friday, April 19, 2024

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
December 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری ہے، کراچی اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے تھے اور اسے 297 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔