Thursday, April 25, 2024

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 154 رنز، 295 کا خسارہ باقی

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 154 رنز، 295 کا خسارہ باقی
January 3, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 154 رنز بنا لئے، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 295 رنز درکار ہیں۔

کراچی میں کھیلے جا رہے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 154 رنز بنا لئے۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اوپنر عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ڈیون کونوے 122، ٹام لیتھم 71، ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔