Thursday, April 25, 2024

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ
January 3, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا، دوسرے روز مہمان ٹیم نے اننگز کا آغاز309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بغیر کسی رن کا اضافہ کیے ایش سودی 11 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آٹھویں وکٹ 340 رنز کے مجموعہ پر ٹام بلنڈیل کی گری، وہ 51 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے، جب سکور 345 رنز پر پہنچا تو نویں وکٹ ٹم ساؤتھی کی صورت میں گری، وہ 10 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیون کونوے 122، میٹ ہینری 68 اور ٹام بلنڈیل 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے۔