Saturday, April 20, 2024

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن، انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن، انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ
December 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلش بلے بازوں کا ذمہ دارانہ کھیل دیکھنے میں آیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر کلین سویپ کی تلوار لٹک گئی۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہو گیا۔

انگلینڈ  نے آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر  نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بین فوکس 64، اولی پوپ 51  اور بین اسٹوکس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری  بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی اسپنرز نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ   کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے نعمان علی  اور ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ابرار احمد نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔