Thursday, April 18, 2024

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، 3 وکٹ پر 251 رنز

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، 3 وکٹ پر 251 رنز
March 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنا لیے۔

آسٹریلین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے سودمند ثابت ہوا، پہلے روز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 82 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، ڈیوڈ ورانر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارنس لبوشین کا بلا خاموش رہا اور بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ساجد خان نے وکٹوں پر شاندار تھرو کرتے ہوئے لبوشین کو پویلین بھیجا۔

عثمان خواجہ اور اسٹیواسمتھ کے درمیان طویل شراکت داری ہوئی
اسٹیو سمتھ 72 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ 127،لیون بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔