Saturday, May 18, 2024

کراچی، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ مدیحہ دم توڑگئی

کراچی، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ مدیحہ دم توڑگئی
January 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے تیرہ سالہ مدیحہ دم توڑگئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، واقعے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

شادی کی خوشیاں منانے والوں نے ہمسائے کا گھر ماتم کدے میں بدل دیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون پیرآباد میں ہوائی فائرنگ سے ننھی کلی مرجھا گئی۔

تیرہ سالہ مدیحہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑی یہ سب تماشا دیکھ رہی تھی کہ
ایک گولی سنسناتی ہوئی آئی اور اس معصوم کو زخمی کرتے ہوئے نکل گئی، بچی اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹائون میں تقریبات میں ہوائی فائرنگ معمول بنتا جارہا ہے۔ ہم اللہ کی بارگاہ میں یہ معاملہ چھوڑتے ہیں۔

ننھی مدیحہ کی نمازہ جنازہ پیر آباد میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔