Friday, April 26, 2024

کراچی، ریڈ بُک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گرد کاشف شاہ گرفتار

کراچی، ریڈ بُک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گرد کاشف شاہ گرفتار
January 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں ریڈ بُک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ 

گرفتار دہشت گرد سید کاشف علی شاہ عرف شاہین کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے، گرفتار دہشت گرد 2004 میں کورکمانڈر کراچی پر حملے میں ملوث تھا۔

اس سے قبل 28 دسمبر کو بھی کراچی میں پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان انس خان اور فردوس سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوا تھا، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہوچکا، ملزم 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔