Friday, March 29, 2024

کراچی پولیس کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر تیسری بار چھاپہ

کراچی پولیس کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر تیسری بار چھاپہ
November 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی پولیس نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پر تیسری بار چھاپہ مارا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایک اور مقدمے میں نامزد ہیں۔ پولیس نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کی مدعیت میں اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران ہنگامہ آرائی کی بناء پرایک اور پرچہ کاٹ دیا۔ مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے اندراج سے  بعد   ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی بھاری نفری نے گرفتاری کے لیئے نیشنل اسٹیڈیم  کے اطراف میں  واقع  حلیم عادل کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور لیڈیز اہلکاروں نے گھر کی اندر تلاشی بھی لی جس کے بعد پولیس کی نفری وہاں سے روانہ ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنماوُں اورکارکنان کی بڑی تعداد حلیم عادل  شیخ  کے گھر پہنچی اور پولیس چھاپے کی مذمت کی۔ علی زیدی نے چھاپے کو  سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی کا تسلسل قرار دیا، کہا پولیس نے بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا۔ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور مہمانوں کو ہراساں کیا۔

اس  سے پہلے  بھی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  مختلف مقدمات میں نامزد رہ چکے ہیں۔ ایک جامشورو  جبکہ دیگر چار مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔