کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقے بوٹ بیسن دعا ہوٹل کے قریب نجی پیزا شاپ کا سکیورٹی گارڈ آپے سے باہر ہوگیا، گداگر آٹھ سالہ معصوم بچے پر فائرنگ کردی، بچہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
بھیگ مانگنا جرم بن گیا، سکیورٹی گارڈ نےآٹھ سالہ معصوم بچے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں گداگر بچہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نجی پیزا شاپ کے باہرپیش آیا، سکیورٹی گارڈ نے پہلے بچے کو بھیگ مانگنے سے منع کیا پھر تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کردی۔
مقتو ل کی شناخت محمد عمر کے نام سے ہوئی، سیکورٹی گارڈ بچے کی لاش ضیاء الدین اسپتال کے عقب میں پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے ملز م کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔