Friday, April 26, 2024

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
August 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگئی، ملیر، شاہ فیصل،لانڈھی، شارع فیصل سمیت کئی علاقوں میں بادل برسے۔

کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے شہر میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے، ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب 23 اگست 2022 کو انہی مراکز میں لیے جائیں گے۔

اسلام آباد، مانسہرہ، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔