کراچی (92 نیوز) - کراچی میں شاہین فورس کے اہلکار سمیت دہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہو گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے انیس اکتوبر کو بڑا بورڈ کے قریب بنک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹا تھا۔ شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے اہلکار نہال اور شہری شہید ہو گئے تھے۔ ملزم زاہد چنا اس روز بنک میں موجود تھا۔ اس نے ہی ساتھیوں کو رقم لیکر نکلنے والے شہری کے بارے میں بتایا تھا۔