Friday, March 29, 2024

کراچی میں صحافی کے قتل پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

کراچی میں صحافی کے قتل پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں صحافی کے قتل پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ افسوس کیا۔

صحافی اطہرمتین کو بیچ چوراہے ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں، واقعہ کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا۔ اطہر متین نے شہری کو لٹنے سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کچھ شواہد ملے ہیں، ملزموں تک جلد پہنچ جائیں گے۔