Sunday, September 8, 2024

کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق

کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق
January 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کی بسم اللہ کالونی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ہے۔ گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گھروں کی چھتیں بارش کے باعث گریں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر کلفٹن ، ڈیفنس ، صدر ، گرومندر ، شاہراہ فیصل ، کورنگی ، لانڈھی ، اورنگی ٹاؤن میں تیز بارش ہوئی۔ شدید بارش سے 225 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔ کئی علاقوں کی بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھی تو لوگوں نے سہانے موسم کا مزہ گرما کھانوں سے دوبالا  کرنے  مختلف ریسٹورنٹس کا رخ کر لیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی سمیت سندھ میں سات جنوری تک بادل برسنے کا امکان ہے۔