Thursday, March 28, 2024

کراچی میں رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم

کراچی میں رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم
February 25, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ 

دن میں کام رات میں آرام، کراچی میں شاپنگ مال اور مارکیٹس رات ساڑے آٹھ بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال اور مارکیٹس ساڑے آٹھ بجے بند کروادی جائیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دکاندارحضرات اس فیصلے سے ناراض ہوگئے جبکہ شہریوں نے ملےجلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عملدرآمد کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیضان راوت کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے پر تیار ہیں، دس بجے ریسٹورنٹ بند کرنا ناممکن ہے۔

ملک میں توانائی کی بچت کے لئے چند ہفتے پہلے وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پالیسی کی منظوری دی تھی۔