Friday, April 26, 2024

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
February 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی سپارک کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ ہے۔ مشق سی سپارک 2022 میں بحری اثاثوں کے علاوہ بری اور فضائی افواج کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، داخلہ، بحری امور اور نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ مشق سی سپارک 2022 محفوظ میری ٹائم ماحول کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔