Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں نئی تاریخ رقم، بابر اعظم اور محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

کراچی میں نئی تاریخ رقم، بابر اعظم اور محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب
March 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں چوبیس سال بعد نئی تاریخ رقم، پاکستان آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی نے ٹیسٹ بچانے میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا کو آٹھ وکٹیں درکار تھیں، پانچ حاصل کر سکا، بابر اعظم کے شاندار ایک سو چھیانوے رنز جبکہ محمد رضوان ایک سو چار رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگ بابر 607 منٹ کریز پر ٹھہرے۔

قومی ٹیم کو پانچ سو چھ رنز کا ہدف ملا، سات وکٹوں پر چار سو تینتالیس رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے بھی چھیانوے رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

فواد عالم اور ساجد خان  نو،نو رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف صفر پر پویلین لوٹ گئے۔  

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے آسٹریلیا کےخلاف شاندار کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ اکیس مارچ سے لاہور میں ہو گا۔