Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
August 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل شروع ہو گیا۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

گلشن معمار ، سپر ہائے وے ، اسکیم 33 ، ایف بی ایریا ،گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اسٹیڈیم روڈ، گرومندر سمیت مختلف علاقوں میں  خوب بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ  سسٹم18 آگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے اور وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہر میں بارش  کے بعد سڑکوں کی صورتحال پر شہریوں نےکہا  اب وہ اس صورتحال کے عادی ہو چکے ہیں ۔دوسری  جانب شہر میں آ ج سب سے  زیادہ  بارش اورنگی ٹاون میں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 40 صدر میں 30، مسرور بیس میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی  گئی۔