Thursday, April 25, 2024

کراچی میں مون سون کا 5 واں اسپیل اپنے جوبن پر، سندھ بھر میں موسلا دھار بارشیں

کراچی میں مون سون کا 5 واں اسپیل اپنے جوبن پر، سندھ بھر میں موسلا دھار بارشیں
August 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں مون سون کا 5 واں اسپیل اپنے جوبن پر ہے۔ سندھ بھر میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔

 بارشوں کے باعث کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کراچی میں ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔ حیدرآباد میں بارشوں کے باعث آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث  سندھ  میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ انیس اگست تک جاری رہے گا۔

ادھر کراچی میں موسلا دھار بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔ گوٹھوں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ گڈاپ سے متصل گوٹھوں میں برساتی پانی داخل ہو گیا۔ اسکیم تینتیس  کی مختلف سوسائٹیز میں بھی  پانی داخل ہو گیا ۔ سومار کنڈانی گوٹھ ملیر سے آٹھ خاندان ریکسیو کر لیے گئے۔ اندرون سندھ  میں موسلا دھار بارش سے نشیبی  علاقے زیر آب آگئے۔ میرپور خاص، لاڑکانہ ، قمبر، ٹنڈو الا یار  میں   پانی گھروں   میں داخل ہو گیا۔