Saturday, April 27, 2024

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 39 فیصد پر جا پہنچی

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 39 فیصد پر جا پہنچی
January 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا، مثبت کیسز کی شرح 39 فیصد پر جا پہنچی۔ کورونا میں مبتلا سینئر ڈاکٹر نجی اسپتال میں دم توڑگئے۔

کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، نجی اسپتال میں زیر علاج ماہر امراض اطفال ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین جان کی بازی ہار گئے۔

پی ایم اے نے موجودہ کورونا کی لہر پرخبر دار کردیا ہے۔ تمام اسپتالوں میں ایک بار پھر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شہرِقائد میں کورونا کیسز کی شرح بڑھتے بڑھتے 39 فیصد پر جا پہنچی ہے، مزید 2412 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔ حیدرآباد میں بھی مثبت کیسز 8 فیصد سے تجاوزکرگئے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی زیرِصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، ٹاسک فورس نےعوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قراردیا۔ اجلاس میں طے پایاکہ پی ایس ایل میچز سےمتعلق فیصلہ این سی اوسی کرےگی۔
آئندہ تیس دنوں کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش بھی کردی گئی ۔