Saturday, May 18, 2024

کراچی میں کورونا کے تیز پھیلاؤ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑیگا، ڈاکٹر نوشین حامد

کراچی میں کورونا کے تیز پھیلاؤ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑیگا، ڈاکٹر نوشین حامد
January 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں کہا کہ اب تک کراچی میں 40 فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن ہوچکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں سے متعلق این سی اوسی کی ہدایت پرعمل نہیں کیا۔ دسمبر میں اسکول بند نہ ہوتے تو بچوں کی ویکسی نیشن تیز ہوجاتی۔