Saturday, May 18, 2024

کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق بچی مدیحہ سپردخاک

کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق بچی مدیحہ سپردخاک
January 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق بچی مدیحہ سپردخاک کر دی گئی۔

بچی گھر کی کھڑکی میں کھڑی ہمسایوں کی شادی کی تقریب دیکھ رہی تھی کہ ہوائی فائرنگ سے گولی کا نشانہ بن گئی۔ مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔ واقعے میں پولیس تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی۔  

شادی کی خوشیاں منانے والوں نے ہمسائے کا گھر ماتم کدے میں بدل دیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون پیرآباد میں ہوائی فائرنگ سے ننھی کلی مرجھا گئی۔ تیرہ سالہ مدیحہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑی یہ سب تماشا دیکھ رہی تھی۔ ایک گولی سنسناتی ہوئی آئی اور اس معصوم کو زخمی کرتے ہوئے نکل گئی۔ بچی اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹائون میں تقریبات میں ہوائی فائرنگ معمول بنتا جا رہا ہے۔ ہم اللہ کی بارگاہ میں یہ معاملہ چھوڑتے ہیں۔

ننھی مدیحہ کی نمازہ جنازہ پیر آباد میں ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔