Saturday, May 4, 2024

کراچی میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
January 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی اور شناخت جنید کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے مقتول 24 مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا۔ مقتول اسی علاقے کا رہائشی بھی تھا۔ مقتول کو شارع وقاص پر نامعلوم ملزمان نے قریب سے سر میں گولی ماری۔ مقتول کا موبائل فون کیش اور سامان موجود ہے۔ کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی۔ مقتول شادی کی تقریب سے واپس آیا تھا۔ ایک دوست نے رابطہ کیا تھا۔ مقتول کی تنظیمی وابسطگی کے حوالے سے بھی اطلاعت ہیں۔ مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا جس کی مزید تفتیش جارہی ہے۔

 ادھر شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر بھی ایک دن میں تین شہری جان سے گئے۔ کلفٹن شون سرکل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل کر دیا گیا۔ ایس پی ابریز عباسی کے مطابق ڈاکو شہری سے پچھہتر لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عبدالقدیر نامی شخص جاں بحق ہوا۔