Sunday, September 8, 2024

کراچی میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ پریڈی تھانےمیں درج

کراچی میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ پریڈی تھانےمیں درج
March 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سمیت 2 افراد کے دوہرے قتل کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ مقتول چاند خان کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ادھر ملیر کےعلاقے الفلاح عظیم پورہ میں تین موٹرسائیکل پر سوار چھ مسلح ملزمان مارٹ میں داخل ہوئے اور سب کو اسلحہ دیکھا کر یرغمال بنا لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اطمینان کے ساتھ لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم نے کیش کاونٹر کا صفایہ کیا جبکہ دوسرے ملزمان گاہکوں کو لوٹتے رہے۔ ملزمان مارٹ سے قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب صفورہ چورنگی کے قریب شہری کو لوٹنے والے ملزمان کا ایس آئی یو پولیس سے سامنا ہو گیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان مولا بخش رند، سخاوت بلیدی اورعباس سومرو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دو پستول اور دو موٹرسائیکل برآمد کر لی گئیں۔