Sunday, September 8, 2024

کراچی میں دل کے اسپتال میں 41 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا کا شکار

کراچی میں دل کے اسپتال میں 41 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا کا شکار
January 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دل کا سب بڑا اسپتال بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا، 41 ڈاکٹر اور نرسوں کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا۔ 

وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی، کہا کہ خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، ابھی علامت ہلکی ہیں۔

خسرو بختیار نے لوگوں کو مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ شدت اختیار کرنے لگا، ایک روز میں 40 نئے کیس سامنے آ گئے، کیسز کی مجموعی تعداد 304  ہوگئی۔