Friday, April 19, 2024

کراچی میں چکی کا آٹا نوے روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

کراچی میں چکی کا آٹا نوے روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا
February 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آٹا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔ چکی کا آٹا نوے روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔

سندھ حکوت آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ شہر بھر میں فی کل دھائی نمبر آٹا 80 روپے فائن آٹا 85 روپے جبکہ چکی کا آٹا 90 روپے کلو ہو گیا جسکی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے آٹا مہنگا ہوا۔ جلد مارچ کے اختتام تک گندم کی نئی فصل شروع ہو جائے گی جس سے اسکی قیمت کم ہو گی۔

دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی جسکے سبب کئی ریٹیلرز من مانے نرخوں پر اشیاء خورونوش فروخت کرکے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔