کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دوسرا روز، بڑی تعداد میں شخصیات کی آمد
کراچی (92 نیوز) - کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں آج دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد ہوئی۔
پاکستانی کمپنیوں کی بنائی گئی نت نئے اور جدید گنز توجہ کا مرکز بن گئیں۔ میورک ٹوئنٹی ٹو ملٹی کیلبرہیں،لانگ رینج کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ الحیدر ٹینک نے بھی خوب دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ٹینک گولیوں اور بمباری کے ساتھ ساتھ میزائل بھی فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مکمل آٹومیٹک ہے۔
نمائش میں جے ایف سیونٹین تھنڈر، مختلف میزائل سمیت جدید اسلحہ موجود ہے۔ دفاعی نمائش اٹھارہ نومبر تک جاری رہے گی۔