Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک ایس ایس یو کمانڈوز کے سپرد

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک ایس ایس یو کمانڈوز کے سپرد
February 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک ایس ایس یو کے کمانڈوز کو مل گیا۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز کو اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے کراچی میں ایس ایس یو تعینات کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس یو کی تعیناتی وزیر اعلی کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر ایس ایس یو کی نفری نے گشت بھی شروع کر دیا۔ ایس ایس یو کے اہلکار اسنیپ چیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ مددگار ون فائیو کو بھی متحرک کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیگنگ کے لیے قانون سازی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسٹریٹ کرمنلز، گاڑیاں چھیننے والے اور گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے نہیں بچ پائینگے۔ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ای ٹیگنگ والے ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے فوکل پرسن ہونگے۔ ایسے ملزمان کی مانیٹرنگ کا کنڑول روم بھی سی آئی اے کے ماتحت ہو گا۔ جی پی ایس ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی وقت ملزم کی موجودگی کا پتہ لگا کر ٹریک ریکارڈ بھی رکھا جا سکے گا۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کہتے ہیں کہ ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے ای ٹیگنگ اب ناگزیر ہے۔ مخصوص حدود سے بغیر اجازت باہر جانا اور ای ٹیگ اتارنا خلاف ورزی میں شمار ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سفارشات کو محکمہ قانون حتمی شکل دے گا۔ کابینہ اجلاس میں جلد پیش کیا جائیگا۔