Friday, March 29, 2024

کراچی میں اچانک موسلادھار بارش، شہری بھیگ گئے

کراچی میں اچانک موسلادھار بارش، شہری بھیگ گئے
February 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اچانک موسلادھار بارش ہوگئی، غیرمتوقع بارش سے شہری بھیگ گئے۔

کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں، لیاری، کھارادر، میٹھادر ٹاور، سٹی اسٹیشن، بولٹن مارکیٹ اور اطراف میں تیز بارش ہوئی۔ ناظم آباد، بہادرآباد اور اسٹیڈیم روڈ پر بھی بادل برسنے لگے۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی موٹرسائیکل سوار گر گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں، جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ سے گزر رہا ہے، اس کے زیر اثر شام تک کراچی، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو اور دیگر شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت سترہ اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔