Thursday, April 25, 2024

کراچی میں اب تک سب سے زیادہ 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ

کراچی میں اب تک سب سے زیادہ 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ
August 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔ اب تک سب سے زیادہ 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں صبح سے ہی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ صبح سے ہی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بارش ہوتی ہے رک جاتی ہے پھر ہوتی ہے پھر رک جاتی ہے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنایا ہوا ہے۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، قائد آباد، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں بھی بادل برسے۔ گلشن معمار، گلشن حدید ،سپر ہائی وہے، اسٹیل ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن میں بھی رم جھم لگی ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ ، شاہراہ فیصل ،ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی برسات ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کےاعدادوشمار جاری کر دیئے، بتایا کہ سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاون میں اٹھانوے اعشاریہ چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں پینتالیس، سعدی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں تینتالیس جبکہ صدر میں سینتس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔