Saturday, May 11, 2024

کراچی کی معین خان اکیڈمی میں میراتھون، بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور شرکت

کراچی کی معین خان اکیڈمی میں میراتھون، بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور شرکت
February 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی معین خان اکیڈمی میں رنگارنگ میراتھون کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

میراتھون میں انڈر 19، انڈر 29 اور اوور 29 کیٹیگریز بنائی گئی تھیں۔ 50 برس سے زائد عمر افراد کیلئے ویٹرنز کیٹیگری رکھی گئی۔ میراتھون میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل نے بھی حصہ لیا۔ دونوں افسران نوجوانوں کے شانہ بشانہ دوڑتے رہے۔

مردوں کے مقابلے میں اسامہ حسن نے پہلی پوزیشن ،احسن اقبال دوسرے اور گلبدین تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی میراتھون ممتاز نامی خاتون نے جیت لی۔ سحرش ایوب دوسری اور اقرا ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میراتھون میں اسپیشل کڈر  کیلئے پروگرام سمیت فیملی فن گالا کا بھی انعقاد کیا گیا۔