Thursday, March 28, 2024

کراچی کنگز کی نویں شکست، شائقین کا سوشل میڈیا پر میمز سے غصے کا اظہار

کراچی کنگز کی نویں شکست، شائقین کا سوشل میڈیا پر میمز سے غصے کا اظہار
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کا سفر ختم ہو چکا ہے لیکن فینز کا کنگز کی ایونٹ میں نویں شکست پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا، شائقین نے سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کی پی ایس ایل سیون میں پے درپے شکست اور ہار کا ریکارڈ بنانے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان رہا۔ کراچی کنگز کو پی ایس ایل سیون کے دس میچز میں سے 9 میں شکست ہوئی۔

آنیہ رحمان نے جیسن روئے کی ہنستے ہوئے تصویر پر لکھا کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد ٹھنڈ پے گئی ہے۔ حائقہ مالک نامی صارف نے کراچی کنگز کی کارکردگی پر فلم کا روتے ہوئے پوسٹر شیئر کیا۔

حمزہ نے پریشانی میں مبتلا روتے لڑکے کی تصویر پر ٹویٹ کیا ،بابر اعظم دوسرے بلے بازوں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے۔ عاشی نے کراچی کنگز کی شکست پر دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا ٹھیک ہے بھائی اب میں چلتا ہوں۔

حماد نے گاڑیوں کی لمبی قطار اور ایک کار کو بابر اعظم کے فینز اور کراچی کنگز کے اسپورٹرز سے تشبیہ دی۔ لائبہ افروز نے کراچی کنگز پر فینز کی جانب سے طنز کرتے کہا، غلطی ہماری تھی جو کراچی پر اعتبار کیا۔ سیدہ نے فلمی پوسٹر پر لکھا میں روئے گا نہیں۔