Friday, March 29, 2024

کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر وسیم اکرم نے بابر اعظم کو ڈانٹ پلا دی

کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر وسیم اکرم نے بابر اعظم کو ڈانٹ پلا دی
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر ٹیم کے صدر وسیم اکرم بھی حوصلہ ہاربیٹھے، ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم نے کپتان بابر اعظم کو ڈانٹ پلا دی۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ کے آخری لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، وسیم اکرم باؤنڈری پر کھڑے کپتان بابر اعظم پر برہم ہوگئے۔

وسیم اکرم اور بابراعظم کی گفتگو کا تو کسی کو علم نہ ہوا مگر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کے رویئے پر خوش نہیں، شہریوں نے لکھا بابراعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے۔ وسیم اکرم کا یہ رویہ دیکھ کر خاصی مایوسی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کو بھی وضاحت کرنا پڑگئی، وسیم اکرم نے لکھا انہوں نے بابراعظم سے کہا کیا باؤلرز یارکر نہیں کرسکتے؟، باؤلرز کو ٹارگٹ کا دفاع کرنا چاہئے تھا۔ ان کی باؤلرز کے سوا کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔ کراچی کنگز ایونٹ میں 8 میچ ہارچکی ہے۔