Friday, April 19, 2024

کراچی کے شہریوں کیلئے ریلیف، اب گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا چالان ہر ٹریفک پولیس والا نہیں کر سکے گا

کراچی کے شہریوں کیلئے ریلیف، اب گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا چالان  ہر ٹریفک پولیس والا نہیں کر سکے گا
February 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف مل گیا۔ اب گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا چالان ہر ٹریفک پولیس والا نہیں کر سکے گا۔

ایس او ٹریفک کے علاوہ تمام ماتحت عملے سے چالان کے اختیارات واپس لے لیئے گئے۔ شہر بھر میں صرف سیکشن افسران کو ہی چالان کرنے کا اختیار ہو گا۔

کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے بھی موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ پولیس پیٹرولنگ بڑھانے  اور گرفتار رملزمان کیلئے درج مقدمات  کی تفتیش میں بھی بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں  ڈی آئی جی مقصود میمن نے مدگار ون فائیو کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی نے  موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام  کیلئےایس ایس پی اے وی ایل سی کو موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں بہترین انداز میں کام کرنے والے کرائم سین یونٹ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔