Friday, May 17, 2024

کراچی کے قریب سمندر میں 2 دیوہیکل مانٹاز کو 6 سال بعد دیکھا گیا

کراچی کے قریب سمندر میں 2 دیوہیکل مانٹاز کو 6 سال بعد دیکھا گیا
March 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے قریب سمندر میں 2 دیوہیکل مانٹاز کو 6 سال بعد دیکھا گیا ہے۔

مانٹا شارک اور اسٹنگ رے کی نسل سے تعلق رکھتی ہے، اس سے قبل مانٹا کا آخری بار نظارہ اکتوبر 2016 میں چرنا جزیرے کے قریب کیا گیا تھا۔ پاکستان میں ماہی گیر میں مانٹا کا شکار نہیں کرتے تاہم مانٹا اکثر جال میں پھنس کر مرجاتی ہیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے 20 سال میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔