Thursday, March 28, 2024

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
October 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقہ ڈیفنس خیابان جامی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیفنس میں آن لائن فوڈ سپلائی کمپنی کے کچن میں سیلنڈر دھماکہ ہوگیا، دھماکے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ کچن میں کام کرنےوالے پانچ افراد جھلس کرشدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زحیل، صود، شاہ رخ، عامر اور انیل شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے یہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بتایاکہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔