Sunday, September 8, 2024

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے انسانی اسمگلر پکڑا گیا

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے انسانی اسمگلر پکڑا گیا
November 17, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے انسانی اسمگلر پکڑا گیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتار ملزم منصورعلی پر سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے دوران کارروائی ملزم سے متعدد پاسپورٹ مہریں اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔