Friday, March 29, 2024

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں عمارت سے کئی سال پرانا زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں عمارت سے کئی سال پرانا زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد
January 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں عمارت سے کئی سال پرانا زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔

کراچی ضلع وسطی پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی میں مدفون اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کارروائی نیپئر تھانے کی حدود میں کی گئی۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں کی باقیات میں اینٹی ائیر کرافٹ گن، مارٹر شیل و دیگر شامل ہیں۔ اسلحہ کی تلاش میں کھدائی کا کام روک دیا گیا ہے۔ مزدور کل سے کام کررہے ہیں۔ مزدور اور پولیس کی نفری کو کچھ گھنٹے آرام دینے کے بعد دوبارہ کام شروع کیا جائیگا۔

 پولیس کا کہنا ہے گودام مالک نے کس سے گودام لیا اس حوالے سے تحقیقات ہو گی۔ کئی سال پہلے گودام کا مالک کون تھا اسکی تحقیقات ہو گی۔ اسلحہ کی مکمل برآمدگی کے بعد مختلف پہلووں سے تحقیقات ہو گی۔